کوئی کام چن لو، کسی کام کی ٹھان لو، کسی کام کو زندگی کا مقصد بنا لو۔ روزانہ کا حسب توفیق قرآن پاک پڑھو، اول وقت میں نماز ادا کرو، اور خدمت خلق کا کوئی کام پسند کر لو، جو بھی دل کو اچھا لگے، جو بھی آسان لگے، اور پھر اسے اللہ تعالیٰ کی رضا سمجھ کر کرنے لگو، اس کا حکم سمجھ کر بجا لانے لگو۔ جیسا بھی دل مانے۔ بس یوں سمجھ لو وہ کام اللہ کا کام سمجھ کر کرنا ہے۔ کوئی بھی کام، جو آپ کو اپنے ہنر یا سکل کے مطابق محسوس ہو، اپنی استطاعت کے مطابق محسوس ہو، اپنی حیثیت کے مطابق محسوس ہو۔ اور جو دوسروں کے لئے ہو۔
مثلا میں نے فیصلہ کیا ہے، کہ میں یہ پوسٹ لکھنے والا کام، اللہ کا حکم سمجھ کر کرنے لگوں۔ اپنی مرضی بالائے طاق رکھ دوں۔ بس میں عبادات کی تعریف کروں، مسلمانوں کی توصیف کروں، مثبت رہنے کی تلقین کروں، اور ایسی ہی ایک دو اور باتیں۔
ولا تہنوا ولا تحزنوا و انتم الاعلون ان کنتم مؤمنین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھی اپنے لئے کوئی کام چن لیں۔ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کا مطالعہ کریں، اور کوئی کام چن لیں، جو دوسروں کے لئے ہو۔ باقی زندگی جس طرح گزر رہی ہے گزارتے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زندگیوں کو نیک مقاصد دینے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: حاوی شاہ
No comments:
Post a Comment