مجھے اور کوئی مذہب نظر نہیں آتا جس نے جسم کی صفائی ستھرائی، یا نفاست اور شائستگی پر اتنی توجہ دی ہو جتنی اسلام نے دی ہے۔
ایمان حضور پاک ﷺ کے نور کی ایک کرن ہے، جو توجہ دینے سے ترقی کرتا ہے۔ بندہ اپنے آپ حضور پاک ﷺ کی جسمانی سنتوں کو اپنانے لگتا ہے، ان کے حلیہ مبارک میں ڈھلنا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے، کہ آپ پاک صاف رہیں، آپ کے جسم پر کوئی نجاست نہ ہو، آپ غسل سے ہوں، آپ کے کپڑے پاک صاف ہوں، کوئی میل تک نہ ہو ان پر، اور آپ وضو سے ہوں، اور آپ نے داڑھی شرعی ترشوائی ہو، بال برابر کٹوائے ہوں، اور ناخن تراشے ہوں، اور دانت باقاعدہ صاف کیے ہوں، اور آپ کی خواہش ہو آپ سفید لباس پہنیں، اور خوشبو لگائیں، اور سرمہ لگائیں، اور سر پر ٹوپی یا عمامہ پہنیں، تو آپ اسلامی روحانیت میں داخل ہو چکے ہیں۔
اور اگر آپ یہ سب کر بھی لیں تو ہو سکتا ہے کسی مقام پر بھی براجمان ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ایمان پر توجہ دینے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: حاوی شاہ
No comments:
Post a Comment