Thursday, July 24, 2025

جو مجھے سمجھ آئی ہے ، وہ یہ ہے کہ :

 

جو مجھے سمجھ آئی ہے، وہ یہ ہے کہ:

جب اللہ تعالیٰ آپ کو شعور عطا فرمائے، آپ نے دنیا اور آخرت میں سے آخرت کو چننا ہے۔ 

دنیا میں زندہ رہنے کے لئے کوئی کسب یا نوکری اختیار کرنی ہے۔ رزق حلال کمانا ہے، اور بیوی بچوں کی پرورش کرنی ہے۔ انہی کاموں میں دلچسپی لینی ہے جو زندہ رہنے کے لئے ضروری ہیں۔ کم سے کم رزق پر، اور کم سے کم ضرورتوں پر گزارا کرنا ہے۔ 

مستقبل میں کیا ہو گا، دنیا کا کیا بنے گا، لوگ کیا کر رہے ہیں، ان باتوں سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو لوگ آپ کے ارد گرد ہیں، ان سے اچھا معاملہ رکھنا ہے۔ بس انہیں اچھائی کی دعوت دینی ہے، اور برائی سے منع کرنا ہے۔ 

قرآن و سنت کے تمام اعمال پر دل و جان سے عمل کرنا ہے، اور جہاں کہیں بھول چوک ہو جائے، توبہ اور استغفار کا سہارا لے کر، واپس آنا ہے۔

دن رات بس ایک ہی کوشش کرنی ہے، کہ دین پر زیادہ سے زیادہ کاربند ہوا جائے۔ جو وقت بھی میسر آئے، اس میں ذکر و اذکار، اور عبادات کی کثرت کرنی ہے۔ 

ہر حال میں سچ بولنا ہے، اور اپنی سی کوشش کے بعد ہر معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دینا ہے۔ معلوم اور نامعلوم تمام امکانات میں اسی پر بھروسہ کرنا ہے۔ 

وہ تو ازل سے ہی چیزوں کو ٹھیک چلانے والا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صدق مقال اور اکل حلال کا شرف عطا فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: حاوی شاہ



No comments: